(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم “ پی سی بی لائیو” لانچ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق " پی سی بی لائیو" ویب بیسڈ سٹریمنگ سروس فی الحال برطانوی شائقین کیلئے دستیاب ہو گی۔برطانوی کرکٹ فینز پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز لائیو دیکھ سکیں گے۔سیریز کا آغاز 12 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔
اکتوبر کے آخر میں " پی سی بی لائیو" موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی، موبائل ایپ کے ذریعے صارفین سمارٹ ڈیوائسز پر میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔
" پی سی بی لائیو" پر لائیو میچز، ہائی لائٹس اور تاریخی ویڈیوز دستیاب ہوں گی۔
سہ فریقی سیریز ( پاکستان، افغانستان، سری لنکا) کی لائیو سٹریمنگ بھی " پی سی بی لائیو" پر ہوگی۔پلیٹ فارم پر کھلاڑیوں کے انٹرویوز، دستاویزی فلمیں اور ٹریننگ سیشنز بھی شامل ہونگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا آغاز ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ پی سی بی لائیو" کا دائرہ کار جلد دیگر خطوں تک بڑھایا جائے گا۔