سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جماعت اسلامی سے  مستعفیٰ

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جماعت اسلامی سے  مستعفیٰ

(ویب ڈیسک) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کی۔

سابق سینیٹر نے بتایا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا، لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اب تک اس استعفی پر کوئی جواب نہیں ملا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے  کہا کہ تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میں کھل کر انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ، فلسطین اور فیڈریٹنگ یونٹس کے دستوری حقوق کی جدوجہد کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات اسی طرح رویا جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر رویا تھا۔

Watch Live Public News