پنجاب بھر میں10 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پنجاب بھر میں10 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

ویب ڈیسک: (دانش منیر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں دس روز کے لئے دفعہ 144 نافذکردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کردی ۔

دفعہ 144 کا نفاذ  عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلےمیدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا۔ 

نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا،صوبہ بھرمیں  اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔

عوامی  اجتماعات اور لاوڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔