آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتون کہہ رہی ہے کہ اس کے لیے اپنے شوہر کو بتائے بغیر ملاقات کرنا مشکل تھا۔ لیکن خلیل الرحمان قمر اس شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔ تاہم یہ فون کال تا حال غیر مصدقہ ہے۔ اس پر خلیل قمر کی جانب سے کوئی تردید بھی سامنے نہیں آسکی ہے اس مبینہ فون کال پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ صارفین خلیل الرحمٰن کو منافق قرار دے رہے ہیں۔
معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کال وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ ایک خاتون سے زبردستی ملنے پر اصرار کر رہے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے اس پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے کہ خواتین کے حقوق کی بات کرنے والے شخص کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ تاہم کسی ذرائع سے اس مبینہ کال کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ وائرل آڈیو میں خلیل الرحمان قمر خاتون پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس سے ملاقات کرے۔ مبینہ آڈیو میں خلیل الرحمان بار بار خاتون سے اصرار کر رہے ہیں کہ وہ ان سے ملاقات کرے۔ خلیل الرحمان نے خاتون سے تصاویر بھیجنے کو بھی کہا جس پر وہ راضی ہوگئیں۔