بالی ووڈ میں زندگیاں برباد کرنے کا الزام، سلمان خان کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ میں زندگیاں برباد کرنے کا الزام، سلمان خان کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا
کیپشن: بالی ووڈ میں زندگیاں برباد کرنے کا الزام، سلمان خان کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان نے بالی ووڈ میں زندگیاں برباد کرنے کے الزامات پر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بگ باس 19 کے حالیہ ایپی سوڈ میں دبنگ خان نے واضح کیا کہ وہ انڈسٹری میں کسی کی زندگی کو برباد کرنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے بھارتی اداکارہ اور ماڈل شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیریئر بنانے یا تباہ کرنے کی ذمہ دار نہیں ہیں۔

سلمان خان کی جانب سے یہ ردعمل اس وقت دیا گیا جب شہناز گل نے شو میں واپس آنے والے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر متعارف کرایا اور سلمان خان سے کہا کہ میں آپ کیلئے ایک درخواست لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کریئر بنایا ہے۔

سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ کسی کے کیریئر کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ یہ کام اوپر والے کا ہے بلکہ، مجھ پر بہت سے لوگوں کے کیریئر کو برباد کرنے کا الزام ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ کسی کا کیرئیر برباد کرنا میرے بس میں نہیں، اگر میں کسی کا کیرئیر تباہ کروں گا تو میرا اپنا ہوگا۔

Watch Live Public News