ویب ڈیسک: پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک ایک ہی ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ون ڈے میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین باؤلنگ کارکردگی سری لنکا کے خلاف رہی جس میں انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک جو بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے، نے حیران کن طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے صرف چھ ماہ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ سے میری ترجیح رہی ہے۔ جب کہ میں نے T20 کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے خوب لطف اٹھایا، خاص طور پر 2021 میں T20 ورلڈ کپ جیتنا میرے لیے سب سے یادگار لمحہ تھا۔