ویب ڈیسک: کلفٹن باتھ آئی لینڈ میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کے ڈائریکٹر کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ساتھی انجینئر کے ہمراہ لوٹ لیا۔
مقدمہ ڈائریکٹر اوگرا غلام محمد شاہین کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق اوگرا ڈائریکٹر نے بتایا کہ میں اپنے انجینئر عون عباس کے ساتھ اوگرا آفس باتھ آئی لینڈ پیدل جا رہا تھا، جب وہ چوراہے پر پہنچے تو پیچھے سے موٹر سائیکلوں پر سوار دو ملزمان آئے۔
ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے میرا قیمتی موبائل فون اور عون عباس سے موبائل فون بھی چھین لیا، ملزمان نے میرے ہاتھ سے گھڑی بھی چھین لی، لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو پہچان سکتا ہوں۔