ویب ڈیسک: انتظار کی گھڑیاں ختم، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کے بعد آٹھوں ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ تمام کپتانوں نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
The Incredible Eight with the Exceptional One! ????#DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/0aDk0Qdxjo
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 9, 2025
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم گزشتہ چار ماہ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔
جب ان سے بھارت کے خلاف میچ کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جارحانہ انداز اپنانا فاسٹ بولر کا خاصہ ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ حالات ہمارے لیے نئے نہیں، ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے کہا کہ ہم طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیل رہے ہیں۔ ہم نے جون سے ایک ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلا لیکن ہمیں بطور ٹیم اس چیلنج کو قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں گزشتہ چار دنوں سے تیاری کر رہے ہیں۔