سری دیوی نے آخری فلم کے دوران شوہر کیساتھ رہنے سے کیوں انکار کیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

سری دیوی نے آخری فلم کے دوران شوہر کیساتھ رہنے سے کیوں انکار کیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: سری دیوی نے آخری فلم کے دوران شوہر کیساتھ رہنے سے کیوں انکار کیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: بھارتی پروڈیوسر اور مرحومہ اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم *موم* کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی نے ان کے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک انٹرویو میں بونی کپور، جو 2017 کی فلم *موم* کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ سری دیوی اپنے کام سے بے حد محبت کرتی تھیں اور کردار میں ڈوبنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔ بونی کپور کے مطابق، سری دیوی اس فلم میں ایک ماں کا کردار نبھا رہی تھیں، جس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے شوہر بونی کپور کے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کر دیا تھا۔

بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی کا ماننا تھا کہ اگر وہ ان کے ساتھ وقت گزاریں گی تو ان کا دھیان بٹ جائے گا اور وہ اپنے کردار میں پوری طرح ڈوب کر اسے نبھانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ اس لیے انہوں نے خود کو حقیقی زندگی کے رشتوں سے دور رکھنے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنے کردار میں مکمل طور پر مگن رہ سکیں۔

یاد رہے کہ *موم* میں پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

Watch Live Public News