سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت اعلیٰ فوجی حکام کا میجر عدنان شہید کو خراج عقیدت

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت اعلیٰ فوجی حکام کا میجر عدنان شہید کو خراج عقیدت
کیپشن: سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت اعلیٰ فوجی حکام کا میجر عدنان شہید کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: ملک کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر عدنان شہید ہوگئے ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سمیت اعلیٰ فوجی حکام نے اُن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر عدنان بنوں حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد تین دن سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے، جو کہ اب شہید ہو گئے ہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں میجر عدنان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے آخری بار مجھ سے ایس ایس جی میں شمولیت کے بارے میں مشورہ لیا۔ ان کی آنکھوں میں جو چمک تھی، وہ ان کے جذبے کی عکاسی کر رہی تھی اور الفاظ سے کہیں زیادہ بلند تھی۔

آصف غفور نے مزید لکھا کہ میجر عدنان نے اپنے جذبے کو ہر لمحے جیا، اور اپنے ساتھیوں کی شان اور ایس ایس جی کی عظمت کو حقیقت کا روپ دیا۔ وہ ایک بہادر سپاہی تھے، جو اپنے مقصد اور ٹیم کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی روح کو سکون دے، بیٹے۔

Watch Live Public News