نیپال کے مستعفیٰ وزیر اعظم کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

نیپال کے مستعفیٰ وزیر اعظم کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

(ویب ڈیسک ) نیپال کے مستعفیٰ وزیر اعظم کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی  ویڈیو میں دیکھا  جا سکتا ہے کہ   نیپال کے مستعفی وزیراعظم شرما اولی ملک سے نکلنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ وہ دبئی روانہ ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ نیپال میں گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے فیس بک سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگائی تھی۔ج 2 روز سے جاری احتجاج  میں اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں ۔

پرتشدد احتجاج میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ، بعض سرکاری رہائش گاہوں اور سپریم کورٹ کو  بھی آگ لگا دی  ہے۔

Watch Live Public News