حماس کی قیادت اسرائیل کے فضائی حملے میں بال بال بچ گئی

حماس کی قیادت اسرائیل کے فضائی حملے میں بال بال بچ گئی

(ویب ڈیسک) حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن سہیل الحندی نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں نشانہ بنائی گئی حماس کی قیادت حملے میں محفوظ رہی ہے۔

الحندی نے غیر ملکی خبر ایجنسی  سے گفتگو میں بار بار کہا کہ تنظیم کے تمام رہنما خیریت سے ہیں۔

الحندی نے بتایا کہ خلیل الحیّہ اور دیگر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش اس وقت کی گئی جب وہ امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر بات چیت کے لیے اجلاس کر رہے تھے، مگر یہ کوشش ناکام رہی۔

تاہم، حملے میں خلیل الحیّہ کا بیٹا حمّام اور ان کا ایک ساتھی شہید ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 دیگر باڈی گارڈز سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کسی بھی جان کا ضیاع افسوسناک ہے۔تحریک کی قیادت کا خون بھی کسی فلسطینی بچے کے خون کی طرح قیمتی ہے۔

Watch Live Public News