ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، فی یونٹ کی قیمت میں کمی

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، فی یونٹ کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کر دی گئی، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ملک بھر کے لئے بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔ 

بجلی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، بجلی صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے سے صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

Watch Live Public News