حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 9 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

Watch Live Public News