اوورسیز پاکستانی عمران خان کی حمایت میں باہر نکل آئے

اوورسیز پاکستانی عمران خان کی حمایت میں باہر نکل آئے
لاہور:( ویب ڈیسک) لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے ،اس کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے۔ لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا،جس سے تصادم کا خدشہ بڑھ گیا، کسی بھی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا ہے،شرکاء نے مظاہرے میں ‘بھکاری حکمران بن گئے’ جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔