ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں قیدیوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔
اس کے علاوہ جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔