سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر، نئی تاریخ کا اعلان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر، نئی تاریخ کا اعلان
کیپشن: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر، نئی تاریخ کا اعلان

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان متوقع ملاقات مؤخر ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی عدم دستیابی کے باعث ملاقات کو ملتوی کیا گیا۔

ملاقات کی نئی تاریخ
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ملاقات 14 اپریل بروز سوموار صبح ساڑھے نو بجے طے کی گئی ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطاء نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ملاقات نئی تاریخ پر ہو گی۔

آئی ایم ایف مشن کی درخواست
یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی، جس میں آئی ایم ایف مشن نے بار رہنماؤں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ملاقات میں آئی ایم ایف مشن کا مقصد عدالتی استعداد کار اور دیگر متعلقہ امور پر بات کرنا تھا۔ سپریم کورٹ بار کے صدر نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ملاقات کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔

Watch Live Public News