حکومتی کاوشوں کے بعد بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

حکومتی کاوشوں کے بعد بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
کیپشن: حکومتی کاوشوں کے بعد بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: بجلی مزید سستی کرنے کیلئے حکومتی کاوشوں میں مزید اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ گنے کے پھوک سے پیدا ہونے والی اور آئی پی پیز سے بجلی کی قیمت کم ہونے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 بگاس پاور پلانٹس نے اپنے ٹیرف میں کمی کے لئے درخواست دائر کردی۔ 

اٹک جین لمیٹڈ اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی آئی پی پیز نے الگ سے مشترکہ درخواست دائرکردی۔ آئی پی پیز نے آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کی درخواست دائر کی۔ آئی پی پیز نے 0.90 فیصد تک انشورنس کیپ پر نظرثانی کی درخواست بھی کی ہے۔

آئی پی پیز اور گنے کی پھوک  کی درخواستوں پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔

جے ڈی ڈبلیو، حمزہ شوگر ملز اور آر وائی کے ملز لمٹیڈ کی ٹیرف میں کمی کی درخواست  کی گئی ہے۔ چنیوٹ پاور لمٹیڈ،الموئیز انڈسٹریزلمٹیڈ، چنار انڈسٹریز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تھل انڈسٹریزکارپوریشن اور شاہ تاج شوگر ملز کی بھی ٹیرف میں کمی کی درخواست دائر ہوئی ہے۔ 

بگاس پاور پلانٹس نے ٹیرف کی ایندھن کی لاگت پر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔ بگاس پلانٹس نے بڑے صارفین کو بجلی بیچنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ ورکنگ کیپیٹل میں پچاس فیصد تک کمی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

Watch Live Public News