ویب ڈیسک: پی ٹی آئی بھی پیپلزپارٹی کے مؤقف پر،،، دریائے سندھ پر نہروں کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔ قرارداد پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے جمع کرائی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد پر اپوزیشن لیڈر عمرایوب سمیت بیشتر اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نہروں کےمعاملے پر15 روز میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے۔ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر فوری روکی جائے۔ ارسا کو آزادانہ آڈٹ کیاجائے اور رپورٹ ساٹھ روز میں ایوان میں پیش کی جائے۔