مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل، علی امین ، عاطف خان کی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں بحث 

مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل، علی امین ، عاطف خان کی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں بحث 

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  ترمیمی بل وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور  اور عاطف خان کی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں بحث  ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   عاطف خان  نے  پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔ عاطف خان نے کہا کہ   مائنز اینڈ منرلز بل خیبرپختونخوا کےعوام کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کا واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان سےسوال کیا  کہ   کیا آپ نےبل پڑھا ہے؟ ،اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

Watch Live Public News