(ویب ڈیسک )امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 6688 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے بڑھ کر 3234 روپے ہوگئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 78 ڈالر مہنگا ہوکر 3118 ڈالر پر پہنچ گیا۔