پاکستا ن کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ  جیت لی 

پاکستا ن کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ  جیت لی 

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ  جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کا فائنل پاکستان نے نور زمان نے جیت لیا۔ نورزمان انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے چیمپئن بن گئے۔

فائنل میں نور زمان نے مصر کے   کریم التور کو 2-3 سے شکست دی۔پانچ گیمز پر مشتمل  فائنل پاکستان کے نور زمان نے تین ، دو سے جیت لیا۔ نورزمان نے دو صفر کے خسارے سے کم بیک کے بعد تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

نورزمان نے کہا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،  فائنل جیتنے کیلئے سخت محنت کی۔اللہ نے مجھے میری محنت کا صلہ دیا۔آخری وقت تک فائٹ کرنے کا ذہن تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے  نور زمان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد  دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،انشاء اللہ ، پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا ۔

Watch Live Public News