قومی کرکٹرنسیم شاہ کا ہمشکل، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

 قومی کرکٹرنسیم شاہ کا ہمشکل، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے قومی ٹیم کو متعدد ایسے میچز جتوائے جن کو سائقین کرکٹ ناممکن تصور کررہے تھے جبکہ وہ اپنی شاندار باؤلنگ سے بھی کافی مشہور ہوچکے ہیں سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کے ہمشکل کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس کو دیکھ کر قومی کرکٹر کے مداح چونکا گئے۔

وائرل ویڈیو میں نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ان کا اصل نام کسی کو معلوم نہیں ہے سب لوگ انہیں نسیم شاہ کے نام سے ہی جانتے ہیں۔

خاتون صحافی نے نسیم شاہ کے ہمشکل سے سوال کیا کہ آپ بھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو مخالف ٹیم کے کھلاڑی آپ کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتے ہوں گے کہ یہ ٹیم تو پروفیشنل کھلاڑی کو ہی ٹیم میں  لے آئی، جواب میں ان کا کہنا تھا ’بالکل ایسا ہی ہے مخالف ٹیم کے کھلاڑی چونک جاتے ہیں کہ پاکستان سے نسیم شاہ کشمیر کیسے آگیا‘۔

نسیم شاہ کے ہمشکل ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ ’جب میں کرکٹ کھیلتا ہوں تو کھلاڑی کہتے ہیں کہ پہلا اوور نسیم شاہ کو دے دو یہ اچھی بولنگ کرتا ہے، پھر میں وہ اوور اچھے سے کرتا ہوں۔ پہلے سب مجھے نسیم شاہ کہتے ہیں اس کے بعد میرا اصل نام پوچھتے ہیں‘۔

ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ’میں نسیم شاہ کو 2,4 سالوں سے جانتا ہوں، مجھے لوگوں نے بولا کہ تم پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ کی طرح دکھتے ہو جس کے بعد میں نے ان کا ایکشن اور اسٹائل کاپی کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نسیم کی طرح بننے کی کوشش کر رہا ہوں، وہ پروفیشنل بولر ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ان کے جیسا ہوں لیکن پھر بھی ان کے جیسا بننے کی کوشش کر رہا ہوں‘۔

Watch Live Public News