128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی ، عالمی اولمپکس کمیٹی نے اعلان کر دیا

128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی ، عالمی اولمپکس کمیٹی نے اعلان کر دیا

(ویب ڈیسک ) لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ سمیت پانچ نئی گیمز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کی 6ٹیمیں ہوں گی، ہر ٹیم کو پندرہ رکنی سکواڈ منتخب کرنا ہو گا ۔ مردوں اور خواتین کے میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلے جائیں گے ۔ کرکٹ میچز کے وینیوز اور شیڈول کا اعلان گیمز کے قریب کیا جائے گا۔

 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ سمیت پانچ نئی گیمز متعارف کرائی جا رہی ہیں ۔  بیس بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس اور سکواش بھی 2028 اولمپکس کا حصہ ہوں گی ۔

Watch Live Public News