(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 سے دستبرداری کے بعد جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق کوربن بوش آئندہ سال پی ایس ایل میں سلیکشن کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
کوربن بوش نے معافی مانگ لی:
کوربن بوش کا کہنا ہے کہ مجھے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر بہت افسوس ہے اور میں پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں۔
جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ میں اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں اور پی ایس ایل کی جانب سے جرمانے اور ایک سال کی پابندی سمیت نتائج کو قبول کرتا ہوں۔ یہ ایک مشکل سبق تھا لیکن میں اس تجربے سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں پی ایس ایل میں نئے سرے سے لگن اور شائقین کے اعتماد کے ساتھ واپسی کروں گا۔
واضح رہے کہ 30 سالہ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے 13 جنوری کو لاہور میں منعقدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کے دسویں ایڈیشن کے دوران ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔