پاکستانیوں کیلئے ترکیہ کی نئی ویزا پالیسی، فیس کتنی ہوگی؟

 پاکستانیوں کیلئے ترکیہ کی نئی ویزا پالیسی، فیس کتنی ہوگی؟

ویب ڈیسک: روزگار کی تلاش میں بیرون ممالک جانے کے لئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد تیار ہے جبکہ رواں سال اب تک لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی باہر جاچکے ہیں، اب ترکیہ نے بھی پاکستانیوں کے لئے نئی ویزا پالیسی نکالی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آگئی، ترکیہ جانے کے لئے ویزا حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا، پاکستان میں ترکی ویزا درخواستیں براہ راست سفارتخانے کو نہیں دی جاتیں بلکہ اناتولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز کے ذریعے جمع کروائی جاتی ہیں، جو مختلف شہروں میں قائم ہیں۔

ویزا درخواست جمع کرواتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، فنگر پرنٹس، واپسی کا ٹکٹ، ہوٹل بکنگ سمیت دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا لازم ہے۔

ترکی وزٹ ویزا فیس:

پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس صرف پاکستانی روپے میں نقد ادا کی جا سکتی ہے، جو اسٹیٹ بینک کے گزشتہ دن کے ڈالر ریٹ کے مطابق طے کی جاتی ہے۔

سنگل انٹری ویزا کی فیس $60 یعنی تقریباً 16,830 روپے، ملٹیپل انٹری ویزا کی فیس $190 یعنی تقریباً 53,295 روپے، جو 10 اپریل کے اوپن مارکیٹ ریٹ 280.5 کے مطابق ہوگی۔

اناتولیہ ویزا فیس

سفارتخانے کی فیس کے علاوہ، اناتولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز بھی اپنی خدمات کی مد میں فیس وصول کرتے ہیں، نارمل ویزا سروس: $65 یعنی تقریباً 18,232 روپے جبکہ وی آئی پی ویزا سروس: $80 یعنی تقریباً 22,440 روپے ہوگی۔

 

Watch Live Public News