(ویب ڈیسک) دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسٹامپ ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے۔ آرڈیننس کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں کر کے 1 فیصد مقرر کر دی گئی ہے
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے شہری علاقوں میں 1 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 3 فیصد اسٹامپ ڈیوٹی وصول کی جا رہی تھی۔نئے اقدام کا مقصد قوانین کو آسان بنانا اور جائیداد کے شعبے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دیہی علاقو ں میں جائیداد کی خرید وفروخت میں اضافہ ہو گا۔