(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 95 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فی لیٹر 95 روپے تک کم ہو سکتی ہیں ، پٹرول کی فی لیٹر کمی میں 55 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 95 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 30 روپے سے زائد کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے حتمی ورکنگ سمری وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے کے لیے آج قیمتوں میں ردوبدل کے اعلان کا امکان ہے۔ وزیر اعظم ریونیو اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کریں گے۔
وزیر اعظم نے 4 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔حکومت نے پٹرول کی قیمت کو 1 ماہ کے لیے مستحکم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 378 روپے 41 پیسے مقرر ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر ہے۔