گیلپ پاکستان سروے: 93 فیصد پاکستانی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کے حامی

گیلپ پاکستان سروے: 93 فیصد پاکستانی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کے حامی

(ویب ڈیسک ) گیلپ پاکستان سروے کے مطابق 93 فیصد پاکستانی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کے حامی ہیں۔

گیلپ سروے میں کہا گیا ہے کہ 82 فیصد پاکستانیوں کو عالمی سطح پر پاکستان کی ثالثی کا علم ہے، 88 فیصد عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان عالمی تنازعات میں فعال کردار ادا کرے،72فیصد پاکستانیوں نے پاکستان کے کردار کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

گیلپ  سروے کے مطابق صرف 5 فیصد پاکستانی غیر جانبدار رہنے کے حق میں ہیں۔86 فیصد پاکستانیوں کے مطابق جنگ بندی دیرپا امن کا سبب بن سکتی ہے۔44 فیصد پاکستانی جنگ بندی کو مستقل امن کے لیے انتہائی مؤثر سمجھتے ہیں۔

گیلپ پاکستان کا اسنیپ پول  1000 افراد کی رائے پر مبنی ہے۔سروے 8 اور 9 اپریل 2026 کو مکمل کیا گیا۔ عوام کی اکثریت عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر پُراعتماد ہے۔

Watch Live Public News