امریکی صدرٹرمپ کی مذاکرات کی ناکامی پر ایران کو نئی فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی صدرٹرمپ کی مذاکرات کی ناکامی پر ایران کو نئی فوجی کارروائی کی دھمکی

(ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان میں جاری مذاکرات کسی معاہدے پر  ختم ہوئے تو امریکہ نئے حملے کر سکتا ہے۔

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں کو جدید اسلحے سے دوبارہ لیس کیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ایران پر حملہ کیا جا سکے۔

انہوں نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہم اپنے جہازوں کو بہترین گولہ بارود اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کر رہے ہیں – اس سے بھی بہتر جو ہم نے پہلے استعمال کیے تھے، اور ہم نے انہیں تباہ کر دیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا"اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہم ان کا استعمال کریں گے، اور نہایت مؤثر انداز میں کریں گے۔"

Watch Live Public News