محمد سجاد علی فیصل آباد کے شہری نے اردو ترجمہ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا رنگین قرآن پاک ہاتھ سے تحریر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے دنیا کا طویل ترین قرآن پاک ہاتھ سے تحریر کیا تھا جسے عرب بک آف ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ فیصل آباد کے شہری پیر امتیاز حیدر نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک نایاب نسخہ تحریر کر دیا ان کا دعویٰ ہے کہ رنگین خطاطی اور اردو ترجمہ کے ساتھ 31 صفات پر مشتمل دو جلدوں میں قرآن پاک کا یہ نسخہ پوری دنیا میں سب سے بڑا ہے۔ اس کے ایک صفحے کی لمبائی چالیس فٹ اور اسے کھولنے کے بعد دونوں صفوں کی چوڑائی لگ بھگ ساڑھے آٹھ فٹ کے قریب ہے۔ قرآن شریف کے اس قلمی نسخے کی آیت کریمہ، ترجمہ اور رموزواقاف میں الگ الگ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں اس قلمی نسخے کو نمائش کے لیے رکھا گیا تو شہریوں نے اس خوبصورت قرآن پاک کی زیارت کر کے قلبی سکون حاصل کیا۔ اس موقع پر عظیم لکھاری پیر امتیاز حیدر مجددی نے اظہار خیال کیا۔ پیر امتیاز حیدر مجددی نے کہا کہ خوبصورت فن خطاطی کا یہ عظیم نسخہ شب و روز کی محنت سے چار سو پچیس دنوں میں مکمل کیا گیا اس سے پہلے پیر امتیاز حیدر مجددی کو دنیا کا طویل ترین قرآن پاک لکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جسے عرب بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ پیر امتیاز حیدر مجددی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہاتھ سے تحریر کیا گیا قرآن پاک یقینی طور پر امت مسلمہ بالخصوص فیصل آبادفیصل آباد کے شہری نے اردو ترجمہ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا رنگین قرآن پاک ہاتھ سے تحریر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے دنیا کا طویل ترین قرآن پاک ہاتھ سے تحریر کیا تھا جسے عرب بک آف ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ کے باسیوں کے لیے قابل فخر ہے۔ پیر امتیاز حیدر نورانی مجددی دنیا کا طویل ترین قرآن پاک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے بعد دنیا کا پہلا اردو ترجمہ کے ساتھ رنگین کتابی نسخہ تیار کرنے کے بعد پرعزم ہیں کہ اس کو بھی ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔