بنگلہ دیش کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

bangla team arrived in pak
کیپشن: bangla team arrived in pak
سورس: google

ویب ڈیسک : پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست کو اسلام آباد میں شروع ہوگی، جس کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم اے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم اے ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے، پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے ٹیم کے درمیان اسلام آباد کے اسپورٹس کلب میں 2 چار روزہ میچز اور 3 ونڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے میچز 13 اگست سے 30 اگست تک ہوں گے، پہلا 4 روزہ ٹیسٹ میچ 13 اگست کو شروع ہوگا، دوسرا 4 روزہ ٹیسٹ میچ 20 اگست کو شروع ہوگا۔

50 اوورز پر مشتمل 3ایک روزہ میچوں کی سیریز بالترتیب 26، 28 اور 30 اگست کو کھیلی جائے گی۔

Watch Live Public News