صدرمملکت کا ارشد ندیم کو تاریخ ساز کامیابی پر ہلال امتیازعطا کرنے کا اعلان

صدرمملکت کا ارشد ندیم کو تاریخ ساز کامیابی پر ہلال امتیازعطا کرنے کا اعلان
کیپشن: صدرمملکت کی ارشد ندیم کو تاریخ ساز کامیابی پر ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت دے دی۔ 

صدر مملکت ارشد ندیم کو کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ عطا کریں گے۔ صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ عطا کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا۔ 

صدرمملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔ صدر مملکت ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت عطا کریں گے۔ 

آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز عطا کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News