ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے امریکن سینٹکام کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی اور امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ایڈمرل بریڈ کوپر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عاصم منیر نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے دوست ممالک کے دفاعی سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوئی۔ کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔