ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل
کیپشن: ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل

 ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں گلوکار عاصم اظہر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے رواں ہفتے عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔

تاہم ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر کی سڑکوں پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر مزے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے مختلف تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ مزے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گھڑ سواری کے بھی مزے لیے۔

Watch Live Public News