آذربائیجان  کے صدر کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

 آذربائیجان  کے صدر کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

ویب ڈیسک: آذربائیجان  کے صدر الہام علیوف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم نے   آذربائیجان کے صدر اور عوام کو آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے عشروں پرانے تنازعے کے حل کے لیے آذری صدر کی دور اندیشی کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ خطے کے لئے خوشحالی کا ایک نیا دور لائے گا، پاکستان کے عوام   آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی حمایت اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم نے تاریخی معاہدے کے حصول کے لئے خصوصی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔

آذری صدر نے کاراباخ کے مسلئے پر مسلسل حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیاء کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ 
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ ایس سی او سمٹ کے دوران ملاقات کا امکان بھی ہے۔ 

Watch Live Public News