چیٹ جی پی ٹی میں آنے والی 6 بڑی تبدیلیاں

چیٹ جی پی ٹی میں آنے والی 6 بڑی تبدیلیاں

(ویب ڈیسک ) علی رضا:  اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں، جن کی مدد سے صارفین اب جوابات میں اپنی مرضی کی "شخصیت" شامل کر سکیں گے اور انٹرفیس کو بھی ضروت کے مطابق تبدیل کر سکیں گے۔

جی پی ٹی-5 بالآخر آ گیا  

انتہائی متوقع مصنوعی ذہانت ماڈل جی پی ٹی-5 کی آمد کے ساتھ ہی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے کئی نئے اپڈیٹس کا اعلان کیا ہے، جن میں ظاہری تبدیلیاں اور بہتر کارکردگی شامل ہیں۔

ماڈل  پکر کا اختتام  

جی پی ٹی-5 کے اجرا کے بعد اوپن اے آئی نے ماڈل منتخب کرنے کا اختیار (ماڈل پکر) ختم کر دیا ہے اور پرانے ماڈلز جیسے جی پی ٹی-4o، 4.1 اور 4.5 کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اب چیٹ جی پی ٹی خود بخود جی پی ٹی-5 پر کام کرے گا۔ یہ خودکار نظام نئے ماڈلز کو ملا کر ایک تیز تر، زیادہ ذہین ماڈل میں تبدیل کرتا ہے، تاکہ صارفین کو بار بار ماڈل بدلنے کی ضرورت نہ پڑے۔

تاہم، چیٹ جی پی ٹی پلس، پرو، اور ٹیم صارفین کو اب بھی ماڈل منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، جہاں وہ جی پی ٹی-5 یا جی پی ٹی-5 تھنکنگ کے درمیان انتخاب کر سکیں گے۔ پرو اور ٹیم صارفین کو جی پی ٹی تھنکنگ پرو تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں "مختلف انداز گفتگو " شامل کر دیں  

چیٹ جی پی ٹی میں اب صارفین مختلف اندازِ گفتگو (شخصیات) کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

- سنیک: طنزیہ اور خشک لہجہ، تیز اور براہِ راست جواب دیتا ہے، اکثر چھیڑتا ہے لیکن جب ضرورت ہو تو واضح اور مددگار معلومات فراہم کرتا ہے۔  

- روبوٹ: درست، مؤثر اور بغیر جذبات کے، سیدھا سادہ جواب دیتا ہے۔  

- لسنر: نرم مزاج اور پر سکون، باتوں کو دھیان سے سنتا ہے اور ہلکے پھلکے انداز میں واضح ردعمل دیتا ہے۔  

- نرڈ: پُرجوش، نکتہ سنج اور علم دوست، معلومات دلچسپی سے سمجھاتا ہے اور علم کو سراہتا ہے۔

اگر صارفین کو یہ انداز پسند نہ آئیں تو وہ ہمیشہ پرانے "ڈیفالٹ" انداز میں واپس جا سکتے ہیں۔

بہتر کوڈنگ کی صلاحیتیں  

چیٹ جی پی ٹی میں اب وائب کوڈنگ یعنی قدرتی زبان میں دی گئی ہدایات پر مبنی کوڈ بنانے کی صلاحیت کو مزید بہتر کر دیا گیا ہے۔ اوپن اے آئی کے مطابق جی پی ٹی-5 اب پیچیدہ اور تفصیلی ہدایات کو زیادہ مؤثر طریقے سے سمجھ کر ویب سائٹ یا ایپ تیار کر سکتا ہے۔ صارفین پھر چیٹ بوٹ کی بنائی گئی ایپ یا ویب سائٹ کا پیش منظر "کینوس" پر دیکھ اور اس سے انٹرایکٹ بھی کر سکتے ہیں۔

ایپ کو اپنی مرضی سے حسبِ منشا بنائیں  

ویب پر یہ کرنے کے لیے اپنے پروفائل آئیکن پر کلک کریں، "سیٹنگز" میں جائیں، پھر "جنرل" منتخب کریں۔ یہاں "ایکسینٹ کلر" ڈراپ ڈاؤن میں سے اپنی پسند کا رنگ منتخب کریں۔ موبائل پر یہی کام پروفائل تصویر پر ٹیپ کر کے، "پرسنلائزیشن" میں جا کر اور "کلر اسکیم" منتخب کر کے کیا جا سکتا ہے۔

ایڈوانسڈ وائس موڈ جو آپ کے انداز سے ہم آہنگ ہو جاتا ہے  

چیٹ جی پی ٹی کا ایڈوانسڈ وائس موڈ، جو قدرتی انداز میں بات چیت کرنے کی سہولت دیتا ہے، اب پیڈ صارفین کے لیے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف ہدایات بہتر سمجھتا ہے بلکہ بولنے کے انداز کو بھی اپنی مرضی سے تبدیل کرنے دیتا ہے۔  

اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ اسٹینڈرڈ وائس موڈ کو ختم کیا جا رہا ہے، اور اس کے بدلے ایڈوانسڈ وائس موڈ کو تقریباً "لامحدود" استعمال کی سہولت دی جائے گی، جبکہ مفت صارفین کو بھی "کئی گھنٹوں" کا اضافی استعمال دیا جائے گا۔ یہ نیا وائس موڈ اب کسٹم جی پی ٹی ماڈلز کے ساتھ بھی کام کرے گا۔

اپنا جی میل اور گوگل کیلنڈر آسانی سے لنک کریں  

آخر میں، اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو جی میل اور گوگل کیلنڈر کے ساتھ منسلک کرنا بھی آسان بنا دیا ہے۔ ایک ڈیمو کے مطابق، جب آپ کوئی ہدایت دیں گے جیسے: "میرا کل کا شیڈول بنانے میں مدد کریں"، تو چیٹ جی پی ٹی آپ سے آپ کا جی میل یا کیلنڈر لنک کرنے کا کہے گا۔ لنک ہونے کے بعد، چیٹ جی پی ٹی آپ کے شیڈول اور ای میلز کی مدد سے آپ کے دن کی منصوبہ بندی کرے گا، چھوٹ جانے والی ای میلز کے بارے میں اطلاع دے گا، اور دیگر کاموں میں مدد دے گا۔

یہ سہولت اگلے ہفتے پرو صارفین کو دستیاب ہوگی، اور دیگر صارفین کو بھی جلد فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر