یومِ آزادی: آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری کردیا

یومِ آزادی: آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری کردیا
کیپشن: یومِ آزادی: آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری کردیا

ویب ڈیسک: یومِ آزادی کی مناسبت سے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) نے بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’’ پاک اے وطن‘‘ جاری کردیا۔

ملی نغمے میں معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ نغمے کی ویڈیو وزیراعظم پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

وزیراعظم نے ملی نغمے میں حصہ لینے والے گلوکاروں اور پروڈیوسرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور گیت سن کر ان کا دل فخر سے لبریز ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ملی نغمے میں وطن سے محبت کے جذبے اور قومی یکجہتی کی روح کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News