حج 2027: لانگ اسکیم کا پیکیج 12 لاکھ، شارٹ اسکیم 13 لاکھ روپے مقرر

حج 2027: لانگ اسکیم کا پیکیج 12 لاکھ، شارٹ اسکیم 13 لاکھ روپے مقرر
کیپشن: حج 2027: لانگ اسکیم کا پیکیج 12 لاکھ، شارٹ اسکیم 13 لاکھ روپے مقرر

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج 2027 کی 40 روزہ لانگ اسکیم کا پیکیج 12 لاکھ روپے جبکہ 20 سے 25 روزہ شارٹ اسکیم کا پیکیج 13 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف نے بتایا کہ حبیب بینک لمیٹڈ کو وزارت مذہبی امور کا مجاز بینکنگ پارٹنر مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ عازمین گھر بیٹھے پاک حج ایپ کے ذریعے چند منٹ میں ادائیگی مکمل کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم 2027 کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ نشستیں مکمل ہونے کی صورت میں رجسٹرڈ عازمین کو اگلے سال کی ویٹنگ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق حج کا ڈیجیٹل نظام عازمین کو طویل قطاروں، غیر ضروری سفر اور اضافی اخراجات سے بچانے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور سرمائے کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نجی حج اسکیم کے عازمین بھی حج ایپ یا پورٹل کے ذریعے آرگنائزر اور پیکیج کا انتخاب کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہوگی اور منتخب حج پیکیج کی 50 فیصد رقم پہلی قسط میں جمع کرانا لازمی ہوگی۔

Watch Live Public News