عمران خان کی صورت میں ہم پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے: خورشید شاہ

عمران خان کی صورت میں ہم پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے: خورشید شاہ
سکھر ( پبلک نیوز) خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ملک کی سیاست کو تبدیل کر دوں گا میں تبدیلی لاؤں گا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ووٹ دو میں آپ نوکریاں بھی دوں گا اور گھر بھی دوں گا۔ آج 110 روپے کا ڈالر180 روپے کا ہوگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوشت مرغی پٹرول بجلی گیس اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔ تنخواہ بہت کم ہیں اس مہنگائی میں مزدور کہاں جائیں گے۔ عمران خان کی صورت میں ہم پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے۔ آج مسئلہ تب حل ہوگا جب لوگ سڑکوں پر آکر کہیں گے کہ میں پرانا پاکستان چاہیے۔ ہمارے نوجوان اس انتظار میں تھا کہ یہ روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک لاکھ لوگوں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ پیٹرول مہنگا ہے گیس کا بحران بھی ہے۔ گیس ہی نہیں اربوں روپے لوٹ کر کھا گئے۔ حکومت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی میں الزام نہیں لگایا لگاتا لیکن مجبور کہنا پڑتا ہے۔ آپ نے خود کہا تھا کہ اگر میں مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران کرپٹ ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔