ویب ڈیسک: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر 5 سے 10 فیصد تک مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق سمری پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ مارجن میں ہونے والا نصف اضافہ فوری طور پر نافذ کیا جائے گا جبکہ بقیہ اضافہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل سے مشروط ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارجن میں اضافے کے بعد آئندہ قیمتوں کے تعین میں پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے، جس کا اثر عوام پر پڑ سکتا ہے۔