ویب ڈیسک: بھارتی مسافر طیارے میں ٹیک آف سے چند لمحے قبل ایک کبوتر کے داخل ہونے سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق انڈیگو ایئرلائنز کی پرواز میں اچانک ایک کبوتر اندر آگیا جو کچھ دیر تک طیارے کے اندر ادھر اُدھر اڑتا رہا۔ پرندے کو دیکھ کر بعض مسافر خوفزدہ ہو کر چیخنے لگے جبکہ کئی افراد نے اپنے موبائل فون نکال کر ویڈیو بنانا شروع کر دی۔
کچھ وقت کی ہڑبونگ کے بعد ماحول قدرے پرسکون ہوگیا اور کئی مسافر اس صورتحال کو دلچسپ سمجھتے ہوئے لطف اندوز بھی ہوتے رہے۔ کچھ نے تو کبوتر کو پکڑنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ ناکام رہے۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ تبصروں کی بھرمار کر دی۔ ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ تبصرے اور ری ایکشنز مسلسل جاری ہیں۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کا فضائی نظام شدید دباؤ کا شکار ہے، جہاں روزانہ متعدد پروازیں تاخیر یا منسوخی کا سامنا کر رہی ہیں۔