خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)  کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں نشپابلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ2280 بیرل تیل حاصل ہو گا اور  یومیہ 56لاکھ معکب فٹ گیس پیداوار بھی ہوگی۔

ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، براگزئی ایکس ون کنویں کی ڈرلنگ5170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد ،  پی پی ایل 30 اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ  نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News