آسکرز ایوارڈز: 'دی پاور آف دی ڈوگ' کیلئے 12 نامزدگیاں

آسکرز ایوارڈز: 'دی پاور آف دی ڈوگ' کیلئے 12 نامزدگیاں
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) آسکرز ایورڈز کے لئے سٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی فلم ' دی پاور آف دی ڈوگ' کو 12 کیٹیگریز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فلم مقابلے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ آسکر ایوارڈ کیلئے رواں سال بھی دنیا کے بہترین اداکار، اداکارہ، ہدایتکار، فلم اور دیگر کیٹگریوں میں ٹرافی کے حقدار وہی افراد ہوںگے جنہیں جیوری سب سے بہتر سمجھے گی۔ https://twitter.com/TPOTD/status/1491076938529927169?s=20&t=Zsb6gb-myTCPSFtC9UBOCQ آسکرز ایوارڈز 2022ء کی رنگا رنگ تقریب 27 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جائے گی۔ اس سال کی تقریب میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین سال میں پہلی بار باقاعدہ میزبان ہوگا۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491032336359563266?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491032336359563266%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html آسکرز کی نامزدگیوں میں دوسرے نمبر پر سائنس فکشن فلم 'ڈیون'ہے جس نے 10 کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں جبکہ 'بلفاسٹ' اور 'ویسٹ سائڈ سٹوری' کو سات، سات نامزدگیاں ملی ہیں۔ اسی طرح امریکی اداکار ول سمتھ کی 'کنگ رچرڈ' کو چھ کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس سال 'بہترین فلم' کے آسکرز ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والی فلموں میں ہدایتکار سٹیون سپل برگ کی میوزیکل فلم 'ویسٹ سائڈ سٹوری'، ہدایت کارہ جین کیمپیئن کی ویسٹرن مووی ' دی پاور آف دی ڈوگ' اور کینیتھ برینا کی فلم 'بلفاسٹ' قابلِ ذکر ہیں۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491043870657769473?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491043870657769473%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html بہترین فلم کی کیٹیگری میں انٹرنیشنل فلم 'سی او ڈی اے'، نیٹ فلکس کی بلیک کامیڈی فلم 'ڈونٹ لک اپ'، سائنس فکشن فلم 'ڈیون'، 'ڈرائیو مائی کار'، 'لیکورش پیزا' ، اور 'نائٹ میئر ایلی' بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ بہترین ہدایتکار کی کیٹیگری میں 'ویسٹ سائڈ سٹوری' کے لئے سٹیون اسپیل برگ، ' دی پاور آف دی ڈوگ' کے لئے جین کیمپیئن اور 'بلفاسٹ ' کے لئے کینیتھ برینا، 'لیکورش پیزا' کے لئے پال ٹامس اینڈرسن اور 'ڈرائیو مائی کار' کے لئے جاپانی ہدایتکار یوسکی ہماگچی کو نامزد کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491044034798059523?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491044034798059523%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html اس بار آسکرز کے لئے بہترین اداکار واداکارہ کی گیٹیگری کے لئے ایک شادی شدہ جوڑا بھی نامزد ہوا ہے۔ اداکار ہاویئر بارڈم اور ان کی اہلیہ واداکارہ پنلپی کروز اس سے قبل معاون اداکار واداکارہ کا ایوارڈ جیت چکے ہیں لیکن اس بار دونوں کو بہترین اداکار اور اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ ہاوئیر بارڈم کو 'بینگ دی ریکارڈوز' میں اداکاری کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے جبکہ اس کیٹیگری میں 'کنگ رچرڈ' کے لئے ول سمتھ، 'دی ٹریجڈی آف میک بتھ' کے لئے ڈینزل واشنگٹن اور اینڈریو گارفیلڈ اور بینیڈکٹ کمبر بیچ بھی نامزد ہیں۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491040644567298049?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491040644567298049%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html اسی طرح بہترین اداکارہ کی فہرست میں 'بینگ دی ریکارڈوز' کے لئے نکول کڈمین، 'دی آئز آف ٹیمی فے' کے لئے جسیکا چیسٹین، 'دی لوسٹ ڈوٹر' کے لئے اولیویا کولمین اور 'پیرالل مدرز' کے لئے پنلپی کروز کو نامزد کیا گیا ہے۔ 'ٹوائی لائٹ 'سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ کرسٹن اسٹورٹ 'اسپنسر' میں لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے پر پہلی بار اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491039401052610560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491039401052610560%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html بہترین معاون اداکار اور اداکارہ کی کیٹیگریز میں بھی کئی معروف نام شامل ہیں جس میں ماضی میں آسکر ایوارڈ جیتنے والے جے کے سمنز کا نام سرِفہرست ہے۔ انہیں 'بینگ دی ریکارڈوز' میں شاندار کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا۔ جے کے سمنز کے مدِمقابل 'بلفاسٹ' میں کام کرنے والے کیرون ہائنڈز، 'سی او ڈے اے' کے ٹروئے کوٹزر اور ' دی پاور آف دی ڈوگ' کے جیسی پلیمنز اور کوڈی سمٹ مک فی ہیں۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491040246959464449?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491040246959464449%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html بہترین معاون اداکارہ کی کیٹیگری میں سب سے تجربہ کار امیدوار جوڈی ڈینچ ہیں جنہوں نے 'بلفاسٹ' میں کام کیا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ 'دی لوسٹ ڈوٹر' کی جیسی بکلی، ' دی پاور آف دی ڈوگ' کی کرسٹن ڈنسٹ، 'ویسٹ سائڈ اسٹوری' کی ا یریانا ڈیبوس اور 'کنگ رچرڈ' کی اجنو ایلس شامل ہیں۔ بہترین اوریجنل سکرین پلے کیٹیگری میں، یعنی وہ سکرپٹ جو خاص طور پر فلم کے لئے ہی لکھا گیا ہو، 'بلفاسٹ' اور 'ڈونٹ لک اپ' کے ساتھ ساتھ 'کنگ رچرڈ'،'لیکورش پیزا' اور 'دی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ' شامل ہیں۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491040108388433920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491040108388433920%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html دوسری جانب بہترین ایڈاپٹڈ سکرین پلے یعنی کسی اور میڈیم سے اخذ کئے گئے سکرین پلے کی کیٹیگری میں 'سی او ڈی اے'، 'ڈرائیو مائی کار'، 'ڈیون'، 'دی لوسٹ ڈوٹر' اور ' دی پاور آف دی ڈوگ' کو نامزد کیا گیا ہے۔ اکیڈمی ایوارڈز میں جہاں فیچر فلموں کو نامزد کیا جاتا ہے وہیں دنیا بھر سے بھیجی گئیں اینیمیٹڈ فلمیں، مختصر فلمیں اور دستاویزی فلموں کو بھی نامزد کیا جاتا ہے۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491042685100359684?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491042685100359684%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html اس سال بہترین اینی میٹڈ فلم کے لئے 'اینکانٹو'، 'فلی'، 'لیوکا' ، 'دی مچلز ورسز دی مشینز' اور 'رایا اینڈدی لاسٹ ڈریگن' شامل ہیں۔ بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم کی کیٹیگری میں 'افئیرز آف دی آرٹ'، کے ساتھ ساتھ 'بیسٹیا'، 'باکس بیلٹ'، 'رابن رابن'، اور 'دی ونڈ شیلڈ وائپر' نامزد ہوئی ہیں۔ جب کہ لائیو ایکشن شارٹ فلم میں 'الا کچو: ٹیک اینڈ رن'، 'دی ڈریس'، 'دی لونگ گڈبائے'، 'آن مائی مائنڈ' اور 'پلیز ہولڈ' کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ https://twitter.com/TheAcademy/status/1491043563156938753?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491043563156938753%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Foscars-2022-the-power-of-the-dog-leads-nominations-09feb2022%2F6433731.html اس سال بھارت اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کی فلمیں تو بہترین انٹرنیشنل فلم کی کیٹیگری میں جگہ نہیں بنا سکیں البتہ اس بار جاپان اور بھوٹان کی فلمیں نامزد ہوئیں ہیں۔ اگر جاپان کی 'ڈرائیو مائی کار' اس فہرست میں ہے تو ڈنمارک کی 'فلی'، اٹلی کی 'دی ہینڈ آف گاڈ' ، بھوٹان کی 'لونانا، اے ییک ان دی کلاس روم' اور ناروے کی 'ڈی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ' بھی شامل ہیں۔ بہترین اوریجنل سکور دینے والے ہینز زیمر 'ڈیون' اور جونی گرین وڈ ' دی پاور آف دی ڈوگ' کے نام قابلِ ذکر ہیں جب کہ جیمز بانڈ کی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کو بہترین ساؤنڈ اور بہترین اوریجنل سونگ کی کیٹیگری میں جگہ ملی ہے۔ بہترین ساؤنڈ میں 'بلفاسٹ'، 'ڈیون' اور 'ویسٹ سائڈ اسٹوری' کے ساتھ ساتھ ' دی پاور آف دی ڈوگ' بھی شامل ہیں اور ان ہی فلموں کو زیادہ تر پسِ پردہ کیٹیگریز میں جگہ ملی ہے۔ بہترین سنیما ٹوگرافی میں جہاں سائنس فکشن فلم 'ڈیون' ہے وہیں مسٹری فلم 'نائٹ میئر ایلی'، ویسٹرن ' دی پاور آف دی ڈوگ'، ڈرامہ 'ڈی ٹریجڈی آف میک بتھ' اور میوزیکل 'ویسٹ سائڈ اسٹور ی ' بھی شامل ہے۔ بہترین فلم ایڈیٹنگ میں 'ڈونٹ لک اپ' کو جگہ ملی ہے جب کہ اس کے مدِ مقابل 'ڈیون'، 'کنگ رچرڈ'، ' دی پاور آف دی ڈوگ' اور 'ٹک ٹک بوم' شامل ہے۔ https://twitter.com/BelfastMovie/status/1450839256440578054?s=20&t=EhhkWkFdqDWeqz4A4EH4RQ بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے لیے 'کمنگ ٹو امریکہ'، 'کروئیلا'، 'ڈیون'، 'دی آئیز آف ٹیمی فے' اور 'ہاؤس آف گوچی' کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بہترین پروڈکشن ڈیزائن کے ایوارڈ کے لیے بھی 'ڈیون'، 'نائٹ میئر ایلی'، ' دی پاور آف دی ڈوگ'، 'دی ٹریجڈی آف میک بتھ' اور 'ویسٹ سائڈ اسٹوری' کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ علاوہ ازیں بہترین وژیول افیکٹس کی کیٹیگری میں مارول کی 'شینگ چی اینڈ لیجنڈز آف ٹین رنگز' اور 'اسپائڈر مین: نو وے ہوم' کے ساتھ ساتھ 'ڈیون'، 'فری گائے' اور 'نو ٹائم ٹو ڈائی ' شامل ہیں۔

Watch Live Public News