ممتاز شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

ممتاز شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد انتقال کر گئے
پاکستان کے معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے امجد اسلام امجد کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے ، اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے ۔ امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے، انھوں نے 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا تھا ، 1968 تا 1975 ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے تھے اور اگست 1975 میں امجد اسلام امجد کو پنجاب آرٹ کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا ۔ 90کی دہائی میں امجداسلام امجدکی خدمات دوبارہ محکمہ تعلیم کےسپردکی گئی تھیں اور وہ دوبارہ سے ایم اے او کالج میں ہی شعبہ تدریس سے منسلک ہو گئے تھے ۔ امجد اسلام امجد کے مشہور ڈراموں میں دن فشار اور وارث اور دن فشار شامل ہیں، اس کے علاوہ انھیں ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔