پوری قوم کو مبارک باد ،عمران خان نےکل پُرامن احتجاج کی کال دی ہے:عمیر نیازی

پوری قوم کو مبارک باد ،عمران خان نےکل پُرامن احتجاج کی کال دی ہے:عمیر نیازی
کیپشن: پوری قوم کو مبارک باد ،عمران خان نےکل پُرامن احتجاج کی کال دی ہے:عمیر نیازی

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمیر نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے  پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور  کل پُرامن احتجاج کی کال دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور سلمان صفدر کی ملاقات ہوئی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوری قوم کو مبارک باد دی ہے اور کہا معیشت زمین بوس ہوچکی ہے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، اب تمام ادارے ملک کے لیے سوچیں۔عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے، اداروں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، مکس اچار حکومت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، 50 سیٹوں پر کوئی کیسے حکومت بنانے کا اعلان کر سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی، قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں کے عوام کل دوپہر نکلیں پُرامن احتجاج کریں۔نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کسی دن نہیں کہا کہ تھک گیا ہوں یا مجھے جیل سے نکالیں، ہم سمجھتے ہیں یہ مقدے ختم ہونے چاہیے سارے بے بنیاد کیسز ہیں۔

Watch Live Public News