پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل،محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل،محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل,محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے ، اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کی پیشگوئی ظاہر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغربی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں موسمیات نے مری، گلیات ، گرد و نواح اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ روز کم درجہ حرارت لہہ منفی 12، سکردو، استور، گوپس منفی 6، کالام منفی 5، ہنزہ منفی 4، بگروٹ، گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 کراچی کے موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لی اورآج سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News