پاکستانی فاسٹ بولر ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے امریکی اسکواڈ میں شامل

پاکستانی فاسٹ بولر ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے امریکی اسکواڈ میں شامل
کیپشن: پاکستانی فاسٹ بولر ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے امریکی اسکواڈ میں شامل

ویب ڈیسک: پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کی یو ایس اے ٹیم میں شمولیت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ انہیں امریکی اسکواڈ میں جسدیپ سنگھ کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جو کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

جسدیپ سنگھ 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی کے طور پر احسان عادل کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ احسان عادل اس سے قبل پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تین ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نمیبیا اور نیدرلینڈز کے درمیان، دوسرا نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے مابین جبکہ تیسرا اور اہم میچ پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News