ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر راجیو شکلا کا اہم بیان آگیا

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر راجیو شکلا کا اہم بیان آگیا
کیپشن: ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر راجیو شکلا کا اہم بیان آگیا

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے لیے مذاکرات کے نتیجے کو بڑی کامیابی قرار دیا۔

راجیو شکلا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے نمائندوں کی باہمی رضامندی سے ہونے والی بات چیت خوش آئند ہے، جس میں کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین کی نگرانی میں پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے نمائندے لاہور گئے اور مسئلہ حل کیا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ آئی سی سی کی کوششوں سے کرکٹ پھر سب سے اہم بنی، اور 15 فروری کو ہونے والے میچ کا انعقاد ایک اچھی خبر ہے۔

راجیو شکلا نے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں انہیں بھی ریلیف ملا، اور وہ خوش ہیں کہ آئی سی سی نے ان کے لیے بھی اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

Watch Live Public News