ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے اسپنر ہسارانگا ایونٹ سے باہر

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے اسپنر ہسارانگا ایونٹ سے باہر

(ویب ڈیسک ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اہم  بولر ونندو ہسارانگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   سری لنکا ٹیم کے اسپنر ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے سبب ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

خیال رہے کہ ہسارانگا کو اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے  میچ میں انجری ہوئی تھی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ونندو ہسارانگاکی جگہ بولنگ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکنا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو سری لنکا نے کولمبو میں ٹی 20 ورلڈکپ  کےاپنے پہلے میچ میں  آئرلینڈ کے خلاف 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News